Tuesday, 14 February 2017

پہاڑی وعظ

آج کی انجیل بمطابق متی رسول کے ہے اور یہ پہاڑی وعظ کا حصہ ہے۔ پہاڑی وعظ یسوع مسیح کی تعلیمات کا نچوڑ ہے۔ خُداوند یسوع مسیح ایک انقلابی شخصیت تھے مگر وہ انقلابی شخصیت نہیں جو تباہ کرنے والے ہیں بلکہ وہ بحیثیت انسان ایسا انقلابی شخص تھا جو کہ دُنیا کو بہتر بناتا ہے۔ 

مسیحیت انبیا کا کلام اور یسوع مسیح کی تعلیمات ملا کر ظاہر ہوئی۔ مسیحیت ، یہودیت کی کاملیت ہے ۔ پوری بائبل خُدا کا کلام ہے۔ کُچھ لو گ صرف پُرانا عہد نامہ پڑھتے ہیں اور کُچھ لو گ صرف نیا عہدنامہ پڑھتے ہیں 
جب کہ سارا کلام ہی خُدا کا کلام ہے اس لئے پوری بائبل کو پڑھنا چاہئے۔ 
اس با ب میں‌خُداوند یسوع مسیح تین باتوں کی تعلیم دیتے ہیں 
۔ تشدد کے بارے میںA 
۔ خاندانی زندگی کے بارے میں B
۔ سچائی کے بارے میں C

تشدد کے بارے میں :::‌ خُداوند یسوع مسیح تشدد کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور جڑ کو ختم کرتے ہیں 
تشدد کی بُنیاد خراب تعلقات بنتے ہیں ۔ جب ہمارے ایک دوسرے ست تعلقات خراب ہو نگے تو ہم ایک دوسرے کا لحاظ نہیں کریں گے اس لئے مسیح خُداوند نے کہا کہ اگر کو ئی اپنے بھا ئی کو احمق بھی کہے تو وہ بھی جہنم میں سزاوار ہو گا۔ 
سخت نفرت سے کسی کو نام دینا 
نفرت انگیز رویہ سے کسی کو کم تر سمجھنا گھٹیا سمجھنا گُناہ ہے 
اس دُنیا میں سب سے صُلح کریں اس سے پہلے کہ خُدا کے سامنے جا ئیں سب سے صُلح کر لیں۔ ڈائریکٹ خُدا سے ملاپ ایک دوسرے سے صُلح اور مُحبت ہے۔ تعلقات اگر اچھے ہو ں تو ہم مل کر کام کرتے ہیں ۔ اس لئے زندہ رہنے کی شرط مُقابلہ نہیں بلکہ تعاون ہے 
شہد کی مکھیاں 
چونٹیاں 
پرندے 
یہ سب آپس میں تعاون کی وجہ سے ہر بڑی مُشکل کا سامنا کرتے ہیں ۔ 

خاندانی زندگی ::::  خاندانی زندگی میں زنا کو یسوع مسیح گُناہ کہتے ہیں اور اس کی جڑ کو ہی ختم کرتے ہیں 
دیکھنے سے گُناہ ہماری زندگی میں آتا ہے ۔ بدن کا چراغ آنکھ ہے اگر تیری آنکھ روشن ہے تو سارا بدن روشن ہے ۔ (متی 05باب)۔ اس لئے مسیح نے کاہ کہ اگر بُری نظر سے دیکھ بھی لیا تو تُو نے کر لیا تا کہ ہم اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنائیں اور ایک اعلیٰ ظرف انسان بنیں، مسیح خُداوند ہمارے دلوں کو صاف کرنا چاہتے ہیں۔۔ 
کیونکہ لکھا ہے مُبارک ہیں وہ جو پاک دل ہیں کیونکہ وہ خُداوند کو دیکھیں گے (متی 05 باب) 
نوجوان اپنے آپ کو مخصوص کریں صرف ایک کے لئے، شادی صرف ایک سے ہو سکتی ہے۔ اس گُناہ سے بچیں۔ love you خودغرضی کی مُحبت ہے۔ Agape خدا کی مُحبت ہے۔ آگا پے میں بڑھیں۔ ہماری آپس میں رشتہ 1۔ تیموتاوس 05 باب 1 سے 02 آیت میں لکھا ہے۔ آپ کا بدن خُدا کی ہیکل ہے اس ہیکل کی حفاظت کریں 
خاص طور پر جو لڑکے لڑکیاں غیر لوگوں اور قوموں میں کام کرتے ہیں اس آزمائش سے بچیں۔ کسی بھی شادی شُدہ مرد کو دوسری عورت رکھنے کی اجازت نہیں۔ یہ گُناہ ہے ۔ جب تک آپ کی شریک حیات زندہ ہے اُس کی وفاداری کریں ۔ 

سچائی :::  سچائی شیطان کے خٌلاف بُہت بڑا ہتھیار ہے۔ جھوٹ کے خٌلاف جنگ شروع کریں۔ مسیحی اقدار میں 
سچائی بُنیادی ستون ہے۔ غیر قوموں کے لوگ جانتے ہیں کہ مسیحی سچ بولتے ہیں اس عزت کو قائم رکھیں 
کسی کو دھوکہ نہ دیں۔ آپ مسیح یسوع کے ایمبیسڈر ہیں۔ خُدا کے بیٹے بیٹیاں ہیں ایک افضل زندگی گُزاریں ۔ خُدا کے حُکموں پر عمل کریں ۔ خوش رہیں برکت پا ئیں ۔ آمین